(سیاسیات) لاقانونیت اور اس کا حکم ۔ 1 : جب کسی سطح پر ادارا جاتی تنظیم ختم ہوجاتی ہے تو مسؤلیت اور اطاعت بھی جاتی رہتی ہے مفادعامہ داؤ پر لگ جاتا ہے۔ امن اور حقوق جاتے رہتے ہیں۔ تباہی اور بربادی شروع ہو جاتی ہے۔ قتل و غارت کا بازار گرم ہو جاتاہے۔ اسے لاقانونیت اور انارگی کہتے ہیں۔ یہ قانون سے بغاوت یا حکمران کےقتل یا حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں سے جنم لیتی ہے۔ ۔ 2 : مذہب اور عقل دونوں ہی اس کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ اس کے نقصانات پارٹی بازی سے کم نہیں۔ یہ وقت، مال اور قوت کاضیاع ہیں۔ عمارتیں مسمار ہوتی ہیں۔ نظام زندگی مفلوج ہو جاتا ہے۔ اس انارگی اور لاقانونیت سے فتنوں کو اپنے نفوذ کے بہت مواقع ملتے ہیں۔ حضرت علیؓ نے خوارج کے بارے میں کہا تھا ’’ ((أتريدون أن تردوننا إلى فوضى الجاهلية))‘‘کیا تم ہمیں جاہلیت کی انارکی اور لاقانونیت کی طرف لیجانا چاہتے ہو۔‘‘ [156] منهج الاعتدال ا یک ظالمانہ حکومت بھی لاقانونیت اور انارکی سے بہتر ہوتی ہے۔ کیونکہ انارکی ہرچیز کو ختم کردیتی ہے۔ ۔ ...
Alhikmah International Blogs