سکون کی تلاش کتاب و سنت کی روشنی میں از قلم : راحیل قمر موجودہ انسانی زندگی میں کرب و الم ایک لازمی چیز ہے ۔انفرادی اور اجتماعی سطح کی الجھنیں اورغم پریشانیوں کا باعث بن رہے ہیں ۔ ہم میں سے اکثر ساری زندگی اسی کشمکش میں رہتے ہیں کہ یہ مسئلہ بس حل ہو جائے تو زندگی میں سکون آ جائے۔فلاں شخص ہمارے بارے میں مثبت ہو جائے تو زندگی میں سکون ہو جائے۔وہ چیز بس مجھے مل جائے تو زندگی پرسکون ہو جائے۔فلاں امتحان بس پاس ہو جائے،وہ ڈگری ،وہ عہدہ مجھے مل جائے تو زندگی کے مسئلے ختم ہو جائیں گے اور سکون مل جائے۔ میری یہ خامی مجھ سے دور ہو جائے۔بس میری یہ دعا قبول ہو جائے ۔ وہ سب چیزیں بھی ہمیں مل جاتیں ہیں ، مسئلے بھی حل ہوتے جاتے ہیں۔ حالات بھی بدلتے جاتے ہیں ،دعائیں بھی قبول ہوتی جاتی ہیں۔ انسانوں کے منفی رویے بھی بدل جاتے ہیں، پر پہلے مسئلے کے بعد کوئی اور مسئلہ آ جاتا ہے۔ پہلے محرومیاں دور ہونے کے بعد ک...
Alhikmah International Blogs