تنہائی کے گناہ :تحریر اویس الرحمن متعلم الحکمۃ انٹرنیشنل آج ہمارے ایمان کو انٹرنیٹ اور موبائیل کے ذریعے آزمایا گیا ہے، جہاں ایک کلک آپ کو وہ کچھ دکھا سکتا ھے جو ہم سے پہلے اباؤ اجداد ہیں نہیں دیکھ سکے۔ اکثر مسلم نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر خفیہ گروپ جوائن کیے ہوئے ہیں۔ جن سے برائی کا راستہ مزید ہموار ہوتا ہے۔ ( یَّسۡتَخۡفُوۡنَ مِنَ النَّاسِ وَ لَا یَسۡتَخۡفُوۡنَ مِنَ اللّٰہِ وَ ہُوَ مَعَہُمۡ ) (النساء - 108) " وہ لوگوں سے تو چھپ جاتے ہیں ( لیکن ) اللہ تعالٰی سے نہیں چھپ سکتے اس وقت بھی اللہ ان کے پاس ہوتا ہے " ہمارے خلوت میں کیے ہوئے گناھوں کو صرف سچی توبہ ہی مٹا سکتی ہے ۔ تنہائی میں بھی ہماری آزمائش ہوتی ہے (لیعلم اللہ من یخافه بالغیب) اللہ تعالی جاننا چاہتا ہے کہ کون کون اللہ تعالی سے غائبانہ ڈرتا ہے۔ ...
Alhikmah International Blogs