Skip to main content

Posts

Showing posts with the label سیکولرزم کو پھیلانے کے طریقے

سیکولرزم کو پھیلانے کے طریقے

  سیکولرزم کو پھیلانے کے طریقے از قلم :راحیل   قمر                   موجودہ مغربی تہذیب سیکولرزم کو مسلم ممالک میں پھیلانے کے لیے سر توڑ کوشیں کر رہے ہیں۔ اسلام دشمن طاقتوں نے خاص طورپر صہیونی، صلیبی اشتراک نے سیکولرزم کومسلمانوں میں عام کرنے کے مختلف طریقے اپنائے۔ 1              :   الیکڑانک اورپرنٹ میڈیا کے ذریعہ یہ پروپیگنڈہ کرنا کہ اسلام دور انحطاط کی کھوج ہے۔ اس کی تعلیمات، روایات قدیمہ کی حامل ہے، (العیاذ باللہ) مادی ترقی کے دور میں قابل عمل نہیں رہا، حالاں کہ ایسا ہرگز نہیں، الحمدللہ! کسی بھی زمانہ میں انسان کی حقیقی ترقی، جس کو روحانی ترقی سے بھی تعبیر کیا گیا ہے، اس کا حامل اگر ہے تو یہی اسلام ہے۔   اس لیے کہ انسان کی حقیقی ترقی یہ ہے کہ وہ اپنے خالق و مالک کو راضی کرلے اور دنیا میں اس کا تقرب حاصل کرلے، قرآن کا اعلان ہے ”ان اکرمکم عنداللّٰہ اتقٰکم“ (سورة الحجرات:پ ۲۶ ، آیت ۱۳) تم میں سب سے زیادہ مکرم و معزز و بر...