قانون ہاتھ میں مت لیجیئے ، تحریر: نعمان عثمان متعلم الحکمۃ انٹرنیشنل سیالکوٹ میں توہین رسالت کے الزام پر نجی فیکٹری راجکو انڈسٹری کے جنرل مینیجر پریانٹا کمارا کو تشدد کر کے ہلاک کردیا گیا قتل کے بعد نعش کو آگ لگا دی گئی۔ پریانٹا کمارا کا تعلق سری لنکا سے بتایا جاتا ہے۔ اگر کوئی ایسی حرکت کرتا بھی ہے تو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں کہ لوگ خود سے ہی اس کے فیصلے کرنے لگ جائیں باقاعدہ ایک قانون موجود ہے عدالتیں موجود ہیں سزاوں کو نافذ کرنا عدالتوں کا کام ہے نا کہ عام افراد کا اگر کوئی شخص یہ اعتراض کرتا ہے کہ عدالتیں سزائیں نہیں دیتی ہیں تو پھر ہمارا کام آواز بلند کرنا ہے ممکن حد تک کوشش کرنا ہے کہ ایسے لوگوں کو سزائیں ہونی چاہئے پھانسی ہونی چاہئے لیکن ہر گز ایسا نہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی کسی کو گستاخی کے نام پر قتل کردے خود ہی فیصلہ صادر کردے کوئی بھی بھنگی لٹیرا اٹھ کر کسی کو قتل کردیتا ہے، مقتول پر گستاخ رسول کا فتویٰ لگادیتا ہے اور ہمارے دوست بھی دھڑا دھڑ شیئر کرکے بدبخت قاتل کو غازی اور ہیرو ...
Alhikmah International Blogs