اہل کشمیر اور مسلم ممالک کا رویہ از قلم: سیف الرحمٰن مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر انتہائی خطرناک مسئلے کی صورت اختیار کر چکا ہے ۔بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی، عالمی د نیا بالخصوص اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی میخ میں آخری کیل کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔اقوام متحدہ کی تمام تر قراردادیں مسئلہ کشمیر حل کرنے میں ناکام ہیں ۔ جب کہ اہل کشمیر گزشتہ چوہتر سال سے کشمیری مسلمان بھارتی غیض و غضب کا شکار ہیں ۔اہل کشمیر کی سانسوں پہ پہرے بٹھائے گئے ہیں، بندوق کی زور پر انہیں خاموش کروایا جا رہا ہے ، بوٹوں سے ان کے جذبات روندے جا رہے ہیں اور روٹیاں مانگنے پہ ہمیشہ گولیاں ان کا مقدر بنی ہیں ۔ تعجب اس بات پہ ہے کہ اس مسئلہ کو صرف پاکستان اور بھارت کا مسئلہ قرار دیا جا رہا ہے ۔اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ قومیت کی مغربی بنیادیں(علاقہ ، رنگ، نسل اور زبان ) ہماری رگو ں میں سرایت کر چکی ہیں ۔ چنانچہ کشم...
Alhikmah International Blogs