عالم اسلام کو درپیش چیلنجز از قلم: محمد اسلم بن محمد یاسین مسلمانوں نے دنیا پر تقریبا بارہ سو سال حکومت کی ہے ۔ مسلمانوں کی چار عظیم الشان خلافتیں مختلف ادوار میں سورج کی طرح روشن رہی ہیں ۔ مسلم دور حکومت میں علم و ہنر کی ترقی کے ساتھ تمدن کے بھی کئی شاہکار سامنے آئے ہیں ۔ لیکن گزشتہ دو سو سال مسلمان عروج کی بجائے زوال کی جانب گامزن ہیں ۔ کتاب و سنت سے انحراف ،خلافت کا خاتمہ ، ملی تشخص سے محرومی ، اقدار و روایات سے محرومی ہمارا مقدر بنی۔ عروج سے زوال کی کہانی کا اگر سبب تلاش کیا جائے تو ایک ہی بات سمجھ میں آتی ہے ۔ اپنے نظریہ حیا ت سے محرومی اور مغربی تہذیب کی پیروی ۔ مسلمانوں کا عروج اس بات میں پوشیدہ ہے کہ وہ کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامیں اور دیگر نظریہ ہائے حیات کو ترک کردیں ۔ گزشتہ دو سال سے مسلم حک...
Alhikmah International Blogs