علماء سے امتیازی سلوک کی وجوہات اور ہماری ذمہ داری از قلم : استاد عبد الحنان کیلانی یقینا آج کے دور میں علماء کے ساتھ تقریبا زندگی کے ہر شعبہ میں امتیازی رویہ روا رکھا جاتا ہے۔ یہ بہت ہی افسوس ناک ہے۔ حقیقت یہ ہے علماء کے ساتھ یہ سلوک اس وقت شروع ہوا ہے جب دنیا کا نوآبادیاتی دور شروع ہوا ہے۔ دنیا کے مختلف علاقہ جات کو انگریز نے فتح کیا ہے۔ انگریز جہاں جہاں بھی گیا ہے وہاں اس نے صرف معاشی استحصال ہی نہیں کیا بلکہ اپنا سیاسی و تعلیمی نظام اور معاشرتی کلچر بھی زبردستی مسلط کیا ہے۔ اس کے تعلیمی نظام میں بنیادی حیثیت مذہب کو نہیں بلکہ ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم کو ہے۔ انگریزی تعلیمی نظام میں مذہب بمشکل ثانوی حیثیت اختیار کرتا ہے۔ اس کے برعکس ہمارے تعلیمی نظام میں مذہب کو اساسی اور اولیں حیثیت حاصل ہے۔ باقی تمام علوم اس کے ماتحت ہیں۔ چنانچہ جب تک انگریزی سیاسی، معاشی، معاشرتی اور تعلیمی نظام اور...
Alhikmah International Blogs