اسلام اور مغرب (قومیت اور ملت کے تناظر میں ) از قلم : سیف الرحمٰن اسلامی تہذیب اور مغربی تہذیب دو مختلف طرز ہائے فکر ہیں ۔زندگی کے تمام پہلوؤں میں عقاد و نظریات اور اقدار و روایات سرے سے ہی مختلف ہیں ۔ یہی صورت حال قومیت اور ملت کے تصور میں ہے ۔ مغرب نے قومیت کی بنیاد علاقہ، رنگ ، نسل اور زبان پر رکھی ہے ۔جب کہ اسلام اس کے برعکس ملت کا تصور دیتا ہے۔ اسلام "لاالہ الا اللہ " کی آئیڈیالوجی کو اہمیت دیتا ہے ۔ چنانچہ جب اسی فکر پہ نظام تشکیل پائے گا تو ملت وجود میں ائے گی۔ جب ہم اسلام اور مغرب کے تصور ملت اور قومیت کے اثرات کا جائزہ لیں تو ہمارے سامنے کی ایک پہلو واضح ہوتے ہیں ، مغرب نے قومیت کے لیے علاقہ کو بنیاد بنایا تو نتیجتا وطنیت پرستی وجود میں ائی ، جو کہ اقوام عالم میں کئی جنگوں کا باعث بنی ، دو عظیم جنگیں اسی وطنیت پرستی کا نتیجہ ہے ۔ موجودہ دنیا م...
Alhikmah International Blogs