رہبانیت اسلام کے آئینے میں از قلم: محمد اسلم ریسرچ سکالر الحکمۃ انٹر نیشنل لاہور اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے تمام شعبوں میں انسان کی راہنمائی کرتا ہے ۔ایک مکمل ضابطہ حیات ہونے کے ناطے اسلام انسانیت کو چند عبادات یا معاملات تک محدود نہیں کرتا بلکہ ترقی اور کامیابی کی نئی نئی راہیں انسان کو دکھاتا ہے اور ان کی سر پرستی کرتا ہے ۔رہبانیت عیسائیت کا ایجاد کردہ طریقہ کار ہے ، رہبانیت کا حکم اللہ تعالی کی طرف سے نہیں تھا بلکہ عیسائیوں نے خود اسے اپنے اوپر لازم کر لیا تھا ۔ اللہ تعالی نے فرمایا: وَرَهْبَانِيَّةَ ابْتَدَعُوْهَا مَا كَتَبْنٰهَا عَلَيْهِمْ (الحدید : 27) "اور ترک دنیا جو انھوں نے خود ایجاد کرلی تھی۔" عیسائیت کے اندر رہبانیت کی اساس اس پختہ یقین پر ہے جو انہوں نے ابو البشر آدم کی طرف سے کی جانے والی غیر ارادی غلطی پر کیا ہے ۔ جس نے ان کو جنت سے نکالوا دیاتھا ۔ یہ واقعہ نصاری کے ہاں معتبر قدیم عہد ناموں میں سےایک عہد نامہ ''کائنات کا سفر '' میں لکھا ہو ا ہے اور نصاری یہ سمجھتے تھے کہ آدم کے بیٹے او ر ان کے پوتے اس غلطی کے وارث...
Alhikmah International Blogs