Skip to main content

Posts

Showing posts with the label سیاست اور مذہب میں موروثیت

سیاست اور مذہب میں موروثیت 50

    ’’ سیاست اور مذہب میں موروثیت ‘‘ از قلم : سیف الرحمن              مذہبی اور سیاسی اداروں اور تحریکوں کی تباہی کا ایک اہم سبب سیاست اور مذہب میں موروثیت ہے۔ارث کا معاملہ اگر مال و دولت کے ساتھ رہتا تو درست تھا لیکن جب سے یہ معاملہ عہدے میں آیا ہے تو بے شمار مسائل کا سبب بنا ہے۔ہر شخص کی خواہش ہے کہ اس کے ادارے ، پارٹی اور عہدے کا وارث اس کی اولاد سے ہو۔ جس کے نتائج یہ سامنے آتے ہیں کہ وہ تمام   قابل   لوگ جو دہائیوں سے اس ادارے   اور پارٹی میں موجود ہوتے ہین ان کی ہر رائے کو پس پشت ڈال کر سلیکٹڈ عہدے دار اپنی رائے کو ترجیح دیتا ہے،جس کی وجہ سے اختلافات زور پکڑنا شروع کر دیتے ہیں۔             جسکا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ سلیکٹڈ عہدیدار میرٹ کی بجائے ایسے افراد کا انتخاب کرتا ہے جو اسکی رائے کے سامنے سر تسلیم خم کر لیتے ہیں ،جسکی وجہ سے اداروں اور تحریکوں میں نا اہل افراد سر جوڑ لیتے ہیں۔دوسرے الفاظ میں مفادات کی جنگ چھڑ جاتی ہے۔  ...