Skip to main content

Posts

Showing posts with the label اسلام اور مغرب میں تصور حیاء (تقابلی جائزہ)،

اسلام اور مغرب میں تصور حیاء (تقابلی جائزہ)

  اسلام اور مغرب میں تصور حیاء (تقابلی جائزہ) از قلم:    اویس الرحمن " اَلْحِیَاءُ" طبیعت کا کسی کام سے اس لئے رک جانا کہ اسے کرنے سے مذمت کا یا عیب لگنے کا خطرہ ہو۔ حیاء   صرف انسان کی خصوصیت ہے ورنہ وہ بھی جانوروں کی طرح جو دل میں آتا کر گزرتا۔ شرع میں حیا ایک ایسی عادت کو کہتے ہیں جو آدمی کو قبیح کام سے بچنے اور حق والوں کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی سے بچنے پر آمادہ رکھتی ہے۔   نبی   کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ : (فَإِنَّ الْحَيَاءَ مِنَ الْإِيمَانِ) متفق علیہ "بلاشبہ حیا ایمان ہی سے ہے "۔ ( الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسِتُّونَ شُعْبَةً ، وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الْإِيمَانِ ) البخاری: 9 "ایمان کی ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں۔ اور حیاء ( شرم ) بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔" ( الْحَيَاءُ لَا يَأْتِي إِلَّا بِخَيْرٍ ) المسلم: 156 حیا سے خیر اور بھلائی ہی حاصل ہوتی ہے۔   اس سے معلوم ہوا کہ جس طرح کلمہ، نماز، روزہ، اللہ کے رسول سے محبت اور دوسری عبادات ایمان کا حصہ ہیں، اسی طرح حیاء بھی ایمان کے درخت کی ایک شاخ اور اس کا حص...