’سلفی‘ کی پہچان اور مفہوم فہم شرع کا ضابطہ: یہ بات تو بلاشبہ مبنی برحقیقت ہےکہ دین اسلام کے بنیادی ترین مصادر قرآن و حدیث ہی ہیں۔ وہ سب کچھ اسلام ہے جو ان میں موجود ہے۔ اور جو چیز ان میں موجود نہیں وہ اسلام نہیں۔ باقی جتنے بھی مصادر شریعت ہیں جیسے اجماع و قیاس وغیرہ ہیں یہ سب ان کے ماتحت ہیں۔ کسی انسان کو اگر کسی بھی معاملہ میں شرعی تعلیمات سے برارہ راست آگاہی مطلوب ہو تو ان کی طرف مراجعت کرے۔ ان میں جو کچھ اسے ملے گا وہ حقیقی اسلام ہوگا۔ قرآن و سنت اور اسلام کے حوالے سے یہ ایک عام معاشرتی سوچ ہے۔ امت مسلمہ کی ایک کثیر جماعت اس پر یقین رکھتی ہے۔ لیکن کیا ایک شخص جو اسلام سے رہنمائی چاہتا ہے۔ وہ قرآن کی کوئی آیت یا حدیث کی کوئی عبارت جس سے اسے متعلقہ مسئلہ کے بارے میں رہنمائی ملتی ہو اسے اپنے فہم کے مطابق سمجھ کر شریعت کے صحیح فہم کا دعویٰ کرسکتا ہے؟ کیا وہ کہہ سکتا ہے کہ چونکہ اس مسئلہ میں مجھے قرآن ...
Alhikmah International Blogs