اسلام میں ذمہ داری کا تصور از قلم : اویس الرحمن قوموں کی بلندی اور عروج میں کئی اقدار اپنا کردار ادا کرتی ہیں ۔ ان میں سے بنیادی قدر ذمہ داری ہے ۔انسان کو اس دنیا میں بے شمار ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے ۔ جن میں سر فہرست خاندنی و معاشرتی سطح پر انفرادی و اجتماعی ذمہ داریاں ہیں ۔ گویا کہ انسان کی پوری زندگی ذمہ داریوں کی ہی تعبیر ہے ۔ نبی ﷺنے احساس ذمہ داری بیان کرتے ہوئے فرمایا: ( أَلاَ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَ كُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ فَالأَمِيرُ الَّذِي عَلَى النَّاسِ رَاعٍ وَ هُوَ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِ بَيْ...
Alhikmah International Blogs