Skip to main content

Posts

Showing posts with the label راستے کے آداب و حُقوق

راستے کے آداب و حُقوق, 66

راستے کے آداب و حُقوق از قلم: محمد حنیف اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ جو زندگی کے تمام پہلوؤں میں انسانیت کی راہنمائی کرتا ہے۔اسلام نے اپنے ماننے والوں کے لیے حقوق وفرائض کا ایک جامع تصور اور نمونہ پیش کیا ہے۔   اس دنیا میں انسان کو کئی انفرادی اور اجتماعی حقوق کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔ ان حقوق میں سے راستے کے حقوق بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ راستے کے حقوق کی ادائیگی کا مطلب یہ ہے کہ رستےکو محفوظ و مامون بنایا جائے،ہر تکلیف دہ چیز رستے سے دور کی جائے۔ رستےکے حقوق کی اہمیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ تکلیف دہ چیز کو رستےسے ہٹانا ایمان کا حصہ ہے۔ چناںچہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایمان کے بہت سے شعبے ہیں ان میں پہلا کلمہ طیبہ یعنی لا الہٰ الاّ اللہ اورآخری راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا ہے۔ اسی طرح ایک اور حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انسان کے ہر جوڑ پر صدقہ ہے اور راستے سے تکلیف دہ چیزوں کا ہٹانا بھی صدقہ ہے۔ (بخاری ومسلم) اسلامی تعلیمات میں اخلاقی اقدار اور حقوق العباد کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے، جس سے انحراف اور نافرمانی بدترین گناہ اور عذاب کا سبب ...