" واقعہ بیانی اور ہمارا میڈیا " تحریر: نعمان عثمان متعلم الحکمۃ انٹرنیشنل معاشرے میں بہت سارا بگاڑ بہت ساری خرابیاں بیان واقعہ اور تعبیر کے ذریعے پھیلی ہیں پھیلائی گئی ہیں۔ اور پھر تعبیر کے ذریعے ہی مغربی بولی بولتا ہے جیسا وہ چاہتے ہیں یہ ویسے ہی ہمارے سامنے خبر کو بناکر پیش کرتا ہے یہی وہ ہتھکنڈا ہے جو مغرب استعمال کرتا ہے اور اپنی تہذیب کو ہمارے معاشرے میں پھیلا رہا ہے۔ میڈیا ہمیشہ تعبیر کا سہارا لیتا ہے میں ایک مثال سے آپ کو بات سمجھاتا ہوں ایک لڑکی نیم برہنہ کپڑے پہن کر اسٹیج پر بہت سارے لوگوں کے سامنے ناچتی ہے۔ اس کی ایک تعبیر یہ ہوگی کہ یہ فاحشہ ہے۔ اور دوسری تعبیر یہ کہ یہ ایکٹر ہے اداکارہ ہے ! جب بھی کوئی شخص کسی بات کی کسی واقعے کی کوئی تعبیر کرتا ہے تو وہ دو بنیادوں پر تعبیر کررہا ہوتا ہے نمبر 1 ، اس کا نظریہ نمبر 2 ،...
Alhikmah International Blogs