فقہ الاذکار اذکار سے بھر پور فوائد کیسےحاصل کیے جائیں؟ قاری شفیق الرحمان زاہد حفظہ اللہ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا (41) وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا [1] إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ (190) الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (191) [2] ناظرین آج سے ہم فقہ الاذکار کا ایک سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں ۔ اللہ کا ذکر کرنا بہت اہمیت کا حامل عمل ہے ۔ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں کثرت سے ذکر کرنے کا کہا ہے ۔ آپ قرآن مجید میں اللہ کی اس آیت پہ غور کریں تو کثرت سے ذکر کرنے کا کہا گیا ہے ۔ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا [3] ...
Alhikmah International Blogs