Skip to main content

Posts

تعمیر سیرت میں نماز کا کردار 63

  تعمیر سیرت میں نماز کا کردار بقلم:اویس الرحمن                                                                                      نماز کے اہم کاموں اور فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ انسان کی سیرت کو اس خاص ڈھنگ پر تیار کرتی ہے جو اسلامی زندگی بسر کرنے کے لیے ضروری ہے۔                                                  ...

اسلام میں ذمہ داری کا تصور، 62

  اسلام میں ذمہ داری کا تصور از قلم : اویس الرحمن                                                                      قوموں کی بلندی اور عروج   میں کئی اقدار اپنا کردار ادا کرتی ہیں ۔ ان میں سے بنیادی قدر ذمہ داری ہے ۔انسان کو اس دنیا میں بے شمار ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے ۔ جن میں سر فہرست خاندنی و معاشرتی   سطح پر انفرادی و اجتماعی ذمہ داریاں ہیں ۔ گویا کہ انسان کی پوری زندگی ذمہ داریوں کی ہی تعبیر ہے ۔ نبی ﷺنے احساس ذمہ داری بیان کرتے ہوئے فرمایا: ( أَلاَ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَ كُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ فَالأَمِيرُ الَّذِي عَلَى النَّاسِ رَاعٍ وَ هُوَ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِ بَيْ...

تحریری اور غیر تحریری آئین 61

  تحریری اور غیر تحریری آئین ازقلم: استاذ حافظ عبد الحنان کیلانی                                                                                                  ہر شعبہ کی اپنی زبان ہوتی ہے قانونی زبان میں جب تحریری اور غیرتحریری آئین میں فرق کیا جائے تو اس وقت تین طرح کے فروق مراد ہوتے ہیں: 1۔ ہر وہ آئین جسے پارلیمنٹ پاس کرے وہ تحریری ہوتا ہے۔ جیسے امریکن قانون ہے۔   اس کے برعکس برطانوی قانون غیر تحریری ہے کیونکہ اس کی اساس رسوم و رواج اور روایات، میگنا کارٹا، ہیں۔ 2۔ ہر وہ آئین جو دفعاتی شکل ...

جمہوریت اور اسلام 60

جمہوریت  اور اسلام از قلم: راحیل قمر                                                                                      جمہوریت اس وقت دنیا کا سب سے مقبول ترین نظام حکومت ہے بلکہ آج کی تاریخ میں مختلف ریاستوں اور ممالک کے سفر انقلاب کو اگر ایک سطر میں بند کیا جائے تو وہ شخصی حکومت یعنی آمریت اور بادشاہت سے عوامی اقتدار یعنی جمہوریت کا سفر ہی ہے۔جمہوریت کو سادہ الفاظ میں عوامی حکومت سے تعبیر کیا جاتا ہے اور جمہوری معاشرے میں اس بات کا دعویٰ کیا جاتا ہے اقتدار کی اصل مالک عوام ہے۔              ...

سیاسی اور مذہبی فرقہ واریت کے اثرات 59

سیاسی اور مذہبی فرقہ واریت کے اثرات از قلم: سیف الرحمن                 فرقہ واریت جس بھی شکل میں ہو مسلم معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے۔ مسلم دنیا کے اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ فرقہ واریت ہے۔ فرقہ واریت تعصب، تنگ نظری کو جنم دیتا ہے۔ فرقہ واریت تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو چھین لیتی ہے۔                 اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ صرف مذہبی فرقہ واریت اور مسلکی تفریق کا نتیجہ ہے؟ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم اپنا سارا وقت مذہبی فرقہ واریت پر صرف کر دیتے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ                 جسطرح مذہبی فرقہ واریت نے مسلمانوں کے زوال میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اسی طرح سیاسی فرقہ واریت نے بھی مسلمانوں کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔                 اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ...

مغرب کی فکری یلغار 58

  مغرب کی  فکری یلغار از قلم: محمد اسلم بن محمد یاسین                  ہم تاریخی طور پر دیکھیں تو وہی اقوام دنیا میں غالب اور بلند مقام حاصل کر پائی ہیں ، جو اپنے نظریہ حیات   اور   اقدار و روایات   کے ساتھ مخلص رہی ہیں ۔ جب بھی کسی قوم نے اپنے "نظریہ حیات" کو پس پشت ڈالا تو وہ قوم زوال کا شکار ہوئی ۔ بالخصوص مسلم دنیا کے لیے "نظریہ حیات "سے وابستگی اس قدر ضروری ہے کہ اللہ تعالی نے ان کے عروج اور زوال کو ان کے "نظریہ حیات" کے ساتھ مشروط اور مربوط کیا ہے ۔                 گزشتہ دو سو سال سے مسلمانوں کے غلبے کی جگہ اقوام مغرب نے حاصل کر لی ہے ۔ مغرب اپنے نظریہ حیات اور   اقدار و روایات   کو مادی ٹیکنالوجی کے ذریعے مسلم دنیا پر ٹھونسنا چاہتا ہے ۔ مغرب   سے اٹھنے والے نظریات (سیکولرزم ، کیمونزم ، جمہوریت ، نیشنلزم اور   ریشنلزم وغیرہ) مسلم امہ کے لیے زہر قاتل ثابت ہو رہے ہیں   ۔ ...

اسلام اور مغرب (قومیت اور ملت کے تناظر میں ) 57

اسلام اور مغرب (قومیت اور ملت کے تناظر میں ) از قلم : سیف الرحمٰن                        اسلامی تہذیب اور مغربی تہذیب دو مختلف طرز ہائے فکر ہیں ۔زندگی کے تمام پہلوؤں میں عقاد و نظریات اور اقدار و روایات سرے سے ہی مختلف ہیں ۔ یہی صورت حال قومیت اور ملت کے تصور میں ہے ۔ مغرب نے قومیت کی بنیاد   علاقہ، رنگ ، نسل اور زبان پر رکھی ہے ۔جب کہ اسلام اس کے برعکس ملت کا تصور دیتا ہے۔   اسلام "لاالہ الا اللہ " کی   آئیڈیالوجی کو اہمیت دیتا ہے ۔ چنانچہ جب اسی فکر پہ نظام تشکیل پائے گا تو ملت وجود میں ائے گی۔                       جب ہم اسلام اور مغرب کے تصور ملت اور قومیت کے اثرات کا جائزہ لیں تو ہمارے سامنے کی ایک پہلو واضح ہوتے ہیں ، مغرب نے قومیت کے لیے علاقہ کو بنیاد بنایا   تو نتیجتا وطنیت پرستی وجود میں ائی ، جو کہ اقوام عالم میں کئی جنگوں کا باعث بنی ، دو عظیم جنگیں اسی وطنیت پرستی کا نتیجہ ہے ۔   موجودہ دنیا م...