اسلام اور سیکولرازم ✒ ازقلم : محمد حنیف ریسرچ سکالر الحکمۃا نٹرنیشنل سیکولرازم ایسا طرز زندگی ہے جس میں اجتماعی امور اور مذہبی معاملات کو الگ الگ کر دیا جاتا ہے۔ کیمبرج انگلش ڈکشنری کے مطابق ”سیاسی و معاشرتی معاملات میں مذہب کی عدم مداخلت کا نام سیکولرزم ہے“۔ سیکولرزم صرف مذہب سے آزادی کا نام نہیں بلکہ یہ خود ایک نظام زندگی ہے۔ جو تمام اجتماعی معاملات کو انسانی عقل سے حل کرنے پر زور دیتا ہے۔سیکولرازم انفرادی زندگی میں تو خدا کو ماننے کی اجازت دے دیتا ہے لیکن اجتماعی معاملات خدا کی راہنمائی سے انکار کرتا ہے لہٰذا سیکولرزم خود ایک نظام زندگی ہے۔ یہ کسی مذہب کو اپنے اوپر حاوی ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔ اگر کوئی بھی مذہب اس کے تابع رہنا چاہے تو اسے کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔ دنیا کے اکثر مذاہب مثلاً مس...
Alhikmah International Blogs